Yellow Pages of Pakistan

Non Stop Infotainment By Cyber City Online!

Blog Home | About us | Yellow Pages of Pakistan | CCOL Host | CCOL Net | hussn e-Mag | Realestate Marketing | MBBS in China | Feedback us

enter image description here

لندن (نیوزڈیسک) ایک حالیہ مطالعہ کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ افراد میں دل کے دورے کے بعد بچ جانے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔جب کہ غیر شادی شدہ اور مطلقہ خواتین و حضرات میں دل کا دورہ قدرے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے ۔جبکہ ماہرین کے مطابق شادی جسمانی اور نفسیاتی طور پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔ برطانیہ میں کئے جانے والے سروے میں جنوری 2000 سے مارچ 2013 تک 25 ہزار سے زائد اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ شادی شدہ افراد میں دل کے دورے کے بعد زندہ رہنے کی شرح بلند ہوتی ہے۔ مطالعے سے ثابت ہوا کہ کنوارے اور اکیلےرہنے والے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں دل کے دورے سے بچ جانے کی شرح 14 فیصد زیادہ ہوتی ہے ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اکیلے پن میں زیادہ اداس اورخود کو بے آسرا محسوس کرتے ہیں اوراس دوران ان کا ذہن بٹ نہیں پاتا جس کی وجہ سے ان میں سوچنے کی عادت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی شدہ افراد کنوارے اوراکیلے رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں۔

enter image description here

کراچی (نیوزڈیسک) جون دو ہزار سولہ بڑے واقعات کا مہینہ بن گیا۔ کسی کا قتل تو کسی کا انتقال، کہیں دھماکے تو کہیں علیحدگی نے یہ مہینہ یادگار بنا دیا۔ جون دو ہزار سولہ کئی بڑے واقعات کا عینی شاہد بن گیا۔ بائیس جون دو ہزار سولہ، پاکستان کے عظیم قوال امجد صابری کو لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے سفاک قاتلوں نے موت کی نیند سلا دیا۔ تین جون کو باکسنگ لیجنڈ محمد علی پارکنسنز کے مرض کے آگے زندگی کی بازی ہار گئے۔ انتیس جون ترک شہر استنبول کا اتاترک ہوائی اڈہ خود کش دھماکوں سے لرز اٹھا۔تین دھماکے، چھتیس جانیں نگل گئے۔ اس سے قبل بارہ جون کو آرلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ہم جنس پرستوں کے کلب میں کھیلی گئی خون کی ہولی میں انچاس افراد جان سے گئے۔ جون کی ہی چوبیس تاریخ کو برطانوی عوام نے یورپی یونین سے راہیں جدا کرلیں۔جس کے بعد عالمی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔

enter image description here

لندن(ویب ڈیسک)لندن کی ایک غیر معمولی نیلامی میں دنیا کے سب سے بڑے ناتراشیدہ ہیرے کی قیمت 5.2 کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ لگنے کی توقع ہے۔اس ہیرے کا نام ’لیزیڈی لا رونا‘ ہے اور اس کی جسامت ٹینس کی گیند جتنی ہے۔ اسے گذشتہ برس نومبر میں افریقی ملک بوٹسوانا میں ایک کان سے نکالا گیا تھا۔اس ہیرے کا وزن 1109 قیراط ہے اور خیال ہے کہ یہ ڈھائی ارب سال پرانا ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مے فیئر کی نیلامی میں اتنا بڑا ناتراشیدہ ہیرا پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ نیلامی سدبی نیلام گھر میں منعقد ہو گی۔’لیزیڈی لا رونا‘ تسوانا زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب ’ہماری روشنی‘ ہے۔ اسے لوکارا ڈائمنڈ کمپنی نے کارووے کان سے نکالا تھا۔سدبی کے جواہرات کے شعبے کے چیئرمین ڈیوڈ بینیٹ نے کہا کہ ایسا ہیرا زندگی میں ایک بار ہی دریافت ہوتا ہے۔ ’اس نیلامی کا ہر حصہ بے مثال ہے۔ نہ صرف اس ہیرے کی جسامت اور معیار شاندار ہے، بلکہ آج تک کسی بھی عوامی بولی میں ایسا ہیرا نیلام نہیں کیا گیا جو اس کی گرد کو بھی پہنچتا ہو۔جیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف امریکہ کے مطابق اس قسم کے ہیرے ’کیمیائی لحاظ سے خالص ہوتے ہیں اور ان کی شفافیت غیر معمولی ہوتی ہے۔دنیا میں صرف ایک ہیرا لیزیڈی سے بڑا ہے جو 1905 میں افریقہ سے ملا تھا اور اسے برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ ہفتم کو پیش کیا گیا تھا۔ اس ہیرے کا وزن 3106 قیراط تھا۔